خبریں

امام زمان کے ظہور کے ساتھ ہی دنیا سے ظلم اور کفر کا خاتمہ ہوگا، علما کا امام بارگاہ آگیپہ شگر میں‌تقریب سے خطاب

شگر(عابدشگری)امام زمانہ ؑ کے ظہور کیساتھ دنیا سے ظلم اور کفر کا مکمل خاتمہ ہوگا اور عدل و انصاف سے دنیا کو بھر دیگا۔معرفت امام زمانہ کے بغیر موت کفر کی موت ہے۔ ہم سب کو امام زمانہ ؑ کی ظہور کیلئے انتظار اور ظہور کی راہ ہموار کرنا ہوگا۔جشن ولادت امام زمانہ ؑ کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ آگیپہ شگر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان کے نامور علمائے کرام سید طہٰ شمس الدین،شیخ فرمان نجفی،شیخ فدا حسن عبادی،شیخ بشیر بہشتی ،شیخ زاہد حسین زاہد ی اور دیگر نے کہا ہے کہ سب سے اہم عبادت امام زمانہ کی ظہور کی دعا کرنا ہے۔ امام زمانہ ؑ کی ظہور سے دنیا سے ظلمت اور ناانصافیوں کا مکمل خاتمہ ہوگا اور ہر جگہ عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔لہذا ہم سب کو اس ہستی کی ظہور کیلئے راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ناانصافیاں اور لاقانویت عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اس خاص سازش کے تحت نوجواں کو گمراہ اور بے راہ روی کی راستوں پر چلا رہے ہیں۔ مغرب اس خاص سوچ کیساتھ ہماری نوجوانوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور عالم اسلام کو غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ ہم آسانی کیساتھ ان کی دکھائی گئی راستوں کو فخر کیساتھ چل رہے ہیں۔ ہمیں امام زمانہ کی سپاہی بننے کیلئے اپنے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہوگا۔اور ہروقت امام زمانہ ؑ کی سپاہی بننے کیلئے تیار رہنا ہوگامحفل میلاد بلتستان بھر کے علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ ملک کے مشہور منقبت خوان سید نے بھی خصوصی شرکت کی اور منقبت سے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ محفل سے دیگر منقبت خوانوں اور قصیدہ خوانوں نے منقبت پیش کیا جبکہ آخوند محمد حسین حکیم نے خصوصی کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button