ثقافت

ہنزہ : التت میں قدیم تہواربوپھاؤ منانےکی تیاریاں عروج پر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ کی قدیم تہواربو پھاؤ منانے کے لئے التت میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ قدیم تہوار بو پھاؤ ہر سال ہنزہ کی قدیم گاؤں التت میں منایا جاتا ہے ۔لفظ بوپھاؤ کیاہے اور ہنزہ میں کیوں مناتے ہیں جس کے لئے ہم نے بزرگوں سے اسکا تاریخ پوچھا تو اُنہوں نے کہاکہ بو پھاؤ ہنزہ کی ایک قدیم تہوار ہے جسے ہنزہ کے لوگ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے آئے ہیں اور اسے ہر سال قمری مہینے کے حساب سے ماہ دلو اورشمسی حساب سے ماہ فروری میں منایا جاتا ہے۔

ہنزہ کا یہ قدیم تاریخی تہوار 1971تک راجوں کی زیر نگرانی باقاعدہ طور پرمنایا جاتا تھا۔ جب ہنزہ کے آخری حکمران میر جمال خان خود حیات تھے۔ لفظ بو پھاؤ بروشسکی زبان میں دانہ بکھیرنے کو کہتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں اسےبوائی بھی کہا جاسکتا ہے ۔ پہلے زمانے میں جو کاشت کرتے تھے لیکن گندم کی بوائی فروری میں ہوتی ہے ۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں یخ بستہ زمین کے اندر قدر نرمی پیدا ہونے لگتی ہے اور زمین میں ہل چلایا جاسکتا ہے ۔ چنانچہ بو پھاؤ تہوار منانے کے بھی چند مخصوص آداب و رسومات تھے اور اس دن خصوصی رسم و رواج کا انتظام کیا جاتا ہیں۔ بو پھاؤ تہوار سے چند دن قبل اس دن کی خوشی کیلئے تیاریاں ہوتی ہیں۔ ماہ فروری میں نیک دن دیکھ کر بوپھاؤ منایا جاتا ہے ۔ بوپھاؤ کے ایام میں التت قلعے کے اندورنی چوپال میں ناچ تماشے کا اہتمام ہوتا ہیں ۔ہنزہ بھر سے عوام کی کشیر تعداد اس تہوار کو منانے آتے ہیں۔ بزرگوں کے مطابق ہنزہ کی مخصوص ڈانس آپی ثو نٹ رسم تہوار بو پھاؤ کا خصوصی حصہ ہے ۔ پچھلے سال میر غضنفر علی خان نے بطور تھم رسم بوپھاؤ کی مناسبت سے منحقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ اگلے سال اس ایوینٹ کو سالانہ کیلنڈر کا حصہ بنایا جائے گا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میر صاحب اپنے اعلانات پر کتنے عمل کرتے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button