سیاست

حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کو چھوٹا فلسطین بنانا چاہ رہے ہیں، شیخ‌کاظم ذاکری اور دیگر کا امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب

شگر(عابدشگری) عالم اسلام کے تمام تر مسائل کا جڑ امریکہ اسرائیل ،ہندوستان اور آل سعودہیں۔ پاکستان اور عالم اسلام امریکہ سے نجات پائے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔دنیا میں جہاں کہیں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے وہاں امریکہ اور ان کے حواریوں کا ہاتھ ہے۔مسلم لیگ (ن) اور حفیظ سرکار اسرائیل کا آلہ کار ہے اور گلگت بلتستان کو چھوٹا فلسطین بنانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آئی ایس او شگر کے زیر اہتمام یوم مردہ باد امریکہ ،اسرائیل کے ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری،آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر سعید شگری،فدا ذیشان،انجینئر سید محسن الموسوی ،آئی ایس او شگر کے صدر جواہر خواجہ اور دیگر نے کیا۔

قائد شہید عارف حسین الحسینی کی فرمان کے مطابق امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شگرکی جانب یوم مردہ باد امریکہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام گیا ریلی کا آغاز الچوڑی سے شروع ہوئی جوکہ ٹاور سے ہوتا ہوا حسینی چوک شگرپہنچے ۔جہاں ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ عالم اسلام کی تمام تر مسائل کا جڑ امریکہ ہے پاکستان اور عالم اسلام امریکہ سے نجات پائے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔دنیا میں ہونے والے ہر ظلم خون میں امریکہ ملعون اور ان کے حواریوں کا ہاتھ ہے۔داعش،القاعدہ،لشکر جھنگوی اور دیگر تمام دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی پیداروار ہیں اور امریکہ اپنے مفاد کیلئے انہیں استعمال کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ پاگل کتا ہے جومسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے۔ شام اور یمن میں امریکہ اور ان کے اہلکاروں آل سعود کی شرمناک شکست کے بعد ٹرمپ نے مسلمانوں کی سرزمین اور قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا داراحکومت تسلیم کرکے اپنے سفارت خانہ قائم کیا جو 57مسلمان ملکوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ مسلمان حکمرانوں کا ضمیر اور  ان کی غیرت امریکہ کے سامنے مرچکی ہے۔تمام عالم اسلام امریکہ کی خوشنودی کیلئے غیرت کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ اسرائیل مظلوم نہتے فلسطینیوں کی خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور مسلمان ممالک تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ کہاں ہے اسلامی دنیا کی فوج کہاں مر گئی ہے؟ آج فلسطین کی سرزمین مسلمانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے۔ ہم سب پر فرض ہے کہ مظلوم فلسطین کی حق اور اسرائیل کی بربریت کیخلاف آواز اٹھائیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ خلاصہ سرکار کے نام پر حفیظ سرکار بھی اسرائیل کا اہلکار بنا ہوا ہے۔جس طرح اسرائیل میں یہودیوں کو آباد کیا گیا تھا اسی طرح ن لیگ کے عزائم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ لیکن ہم ان کےمذموم عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔اور ہر اقدام کو خاک میں ملائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button