کھیل

شندور میلہ برابری کی بنیاد پر منعقدہوگا، سیکیورٹی آرمی کے ذمہ ہوگی، فدا خان فدا

غذر(دردانہ شیر)  وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے کہا کہ شندور میلہ برابر ی کی بنیاد پر منعقد ہوگا اور سہ روزہ شندور میلہ اس سال بھرپور طریقے سے منایا جاے گا کیھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈی جی گلگت سکاوڑس کی نگرانی میں کیا جاے گا تاکہ میرٹ کے مطابق کھیلاڑیوں کا چناو عمل میں لایا جاسکے اس سال گلگت اور غذر پولوٹیمیں تمام میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہونگے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے اور اس دفعہ بھی سیکورٹی آرمی کے پاس ہوگی اور گلگت چترال کے عوام بطور میزبان شامل ہونگے اور برابری کی بنیاد پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے
انھوں نے کہا کہ عید کے بعد پولو کے کیھلاڑی شندور کی طرف روانہ ہونگے اور پھنڈر اور ٹیرو میں پولو کے کیھلاڑی کچھ دن قیام کرنے کے بعد شندور پہنچ جاےنگے وزیر سیاحت فداخان فدا نے مزید کہا کہ 7 جوالای سے سہ روزہ شندور میلہ شروع ہوگا آٹھوں نےکہا کہ سوموار کے روز غذر اور چترال کی انتظامیہ کے درمیان شندور میں اجلاس ہوا جس میں شندور میلے کا باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 7جولای سے یہ اہم ایونٹ شروع ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ شندور انے والے سیاحوں سہولتیں فراہم کر دی جاے گی اور پھنڈر سے شندور تک روڈ کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات کے حکام کو اگاہ کر دیاگیا ہے تاکہ یہاں انے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر سیاحت نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں تاکہ اس اہم ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہو  اس اہم ایونٹ میں ہزاروں  سیاحوں آمد متوقع ہے انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کروڑوں روپے خرچ کءے جارہے ہیں
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button