خبریں

ہنزہ، التر نالے میں‌پانی کا بہاو ایک بار پھر بڑھ گیا، سیلابی کیفیت

ہنزہ ( اجلال حسین) ہنزہ میں گرمی کی شدید میں اضافہ ، گلشیز کے پگھلنے کا عمل تیز، التر نالے میں پانی کے بہاو میں ایک بھر پھر اضافہ ہو گیا، سیلابی کیفیت، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سےعمائدین کو یقین دہانی کے باوجود کام نہ ہوسکا، مرکزی ہنزہ کے علاقوں التت، گنش، کریم آباد، گرلت، ڈورکھن، حیدر آباد اور ہیڈ کواٹر علی آبادکو آبپاشی کے لئے پانی فراہم کرنے والے اہم نہر کے سربند کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ فصلوں او ردرختوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال۔
وسری جانب پانی کو بحال کرنے کے لئے علاقے کے عوام روازنہ مصروف ہیں مگر گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مسلسل ان نالوں میں سیلاب ریلے جاری ہیں، جسکی وجہ سے سربند سے پانی کی بحالی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نےگزشتہ ماہ دورہ ہنزہ کے موقع پر عمایدئن اور نمبرداران کی وفد سے ملاقات میں التر نالے میں پانی کو بحال کرنے کے ساتھ مستقل حل نکالنے کے لئے ایگریکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔عمائدین ہنزہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
عوامی نمائندے نمبرداران اور عمائدین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پُرزرو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ التر نالے میں سنٹر ہنزہ کو پانی فراہم کرنے والے واحد ذریعے کو بحال کرنے میں عوام کی مدد کرے تاکہ ہزاروں کنال زمین کو بنجر اور لاکھوں پھلدار اور غیر پھلدار درختان کو سوکھنے سے بچایا جاسکے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button