تعلیم

دنیور سے تعلق رکھنے والے فدا حسین نے چین سے الیکٹریکل پاور انجینئرنگ میں‌پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان طالب علم کاشاندار اعزاز ۔دنیور گلگت سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ڈاکٹر فدا حسین ولد صفرمحمد نے چائینہ جیانگ ژو یونیورسٹی بیجنگ ( Jiangsu Universitiy ) سے الیکٹریکل پاور انجینئرنگ میں اعلیٰ نمبروں سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے پوسٹ ڈاکٹورئل فیلو شپ( Postdoctoral fellowship) حاصل کرنے والے پہلے گلگت بلتستان کے طالب علم کا اعزاز حاصل کر لیا ،طالب علم ڈاکٹر فدا حسین کا تعلق دنیور گلگت سے ہے تفصیلات کے مطابق دنیور گلگت سے تعلق رکھنے والے انجینئر فدا حسین ولد صفر محمد نے چائینہ جیانگ ژو یونیورسٹی بیجنگ ( Jiangsu Universitiy ) سے الیکٹریکل پاور انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی اعلیٰ نمبروں سے مکمل کرکے الیکٹریکل پاور انجینئرنگ میں ڈاکٹرئل فیلو شپ (Postdoctoral fellowship) حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،ڈاکٹر فدا حسین جوکہ الیکٹرک پاور انجینئرنگ شعبے سے تعلق رکھتے ہیں نے سال 2015کو چائینہ جیانگ ژو یونیورسٹی بیجنگ میں پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ حاصل کر لی تھی انہوں 3سال میں اعلیٰ نمبروں سے جون 2018کو امتیازی نمبروں سے پی ایچ ڈی مکمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا نام روش کردیا وہاں ملک پاکستان کی زبردست طریقے سے نمائندگی کا حق ادا کر دیا ،گزشتہ ہفتے انہوں نے جیانگ ژوو یونیورسٹی(Jiangsu University) بیجنگ کے صدر یان ژاو ہانگ (Yan Xiaohong)نے الیکڑک پاور انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کر نے پر ڈگری سے نوازا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عظیم دوست ملک پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم ڈاکٹر فدا حسین کو الیکڑک پاور انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر چائینہ قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ڈاکٹر فدا حسین انتہائی ٹیلنٹ کے حامل طالب علم ہیں ہم انکے مستقبل کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں انکی خداداد صلاحیتوں پر ہماری یونیورسٹی میں ہی الیکڑک پاور انجینئرنگ میں پوسٹ ڈاکٹورئل فیلو شپ (Posatdoctoral fellow ship) کیلئے منتخب ہوگئے ہیں جوکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے ایک قابل اور ہونہار طالب علم ،ڈاکٹر فدا حسین ہمارے ادارے میں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ڈاکٹر فدا حسین چائینہ اور پاکستان کے درمیان عظیم دوستی کا جیتی جاگتی روشن مثال ہے ،ڈاکٹر فدا حسین نے اپنی کامیابی کا سہراء اپنی ماں اور بہن بھائیوں کے دعا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنیکامیابی کا کریڈٹ اپنی امی کو دیتا ہوں جنہوں نے میری بہتر راہنمائی اور میرے ساتھ ہر طرح تعاون کیا اور میرے بھائیوں نے میری تعلیم میں اہم کردار ادا کیا مجھے آج اپنے ماں اور بھائیوں پر فخر ہے جنہوں نے میری کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ میرے والد بہت پہلے اس دنیاء سے کوج کر گئے تھے مگر انبہوں نے والد اصاحب کی کمی کبھی بھی محسوس نہیں ہونے دی ،میری بہنوں نے میری کامیابی کیلئے دعاوں میںیاد کیا ،انہوں نے کہا نے اپنے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کیلئے نمایاں کارنامہ سرانجام دوں انشاء اللہ ملک میں بجلی کی پیداوار کے اضافے کیلئے اپنی خدمات احسن انداز میں سرنجام دونگا ،چائینہ سے الیکٹرک پاور انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ فیلو شپ مکمل کرنے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بناونگا واضح رہے کہ ڈاکٹر فدا حسین ہائی سکول دنیور سے سائنس میں میڑک ،سٹینڈرڈ کا لج کراچی سے ایف ایس سی انجینئرنگ ،داود انجینئرنگ کالج مہران یونیورسٹی کراچی سے انجینئرنگ میں بیچلر ،این ای ڈی یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی اچی سے ایم ایس،این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے ریاضی میں ایم ایس ، اور چائینہ جیانگ ژوو یونیورسٹی سے پاور جنریشن اینڈ سسٹم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے گلگت بلتستان کے شاید پہلے سپوت ہیں جنہوں نے انجینئرنگ شعبے میں مہارت حاصل کر لی ہے اور گلگت بلتستان کے پہلے پاور جنریشن کے ہونہار طالبعلم ہیں جنہوں نے چائینہ سے پوسٹ ڈاکٹورئل فیلو شپ (Doctoral fellowship) حاصل کر لی ہے ،گلگت بلتستان کے عوام نے ان کے شاندار تعلیمی کیریئر پر انہیں شاندار الفاظ خراج تحسین پیش کیا ہے اور انہیں گلگت بلتستان کا اعزاز اور سرمایہ قرار دیا ہے اور والدین کو مبارک باد پیش ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button