شگر میں‌ پولو پریمئر لیگ کے مقابلے جاری، پہلے دن نگر اور سکردو مقپون نے کامیابی حاصل کر لی

شگر ( رجب علی قمر )شگر میں جاری گلگت بلتستان پولو پریمیر لیگ کے پول کے پہلے دن کے مقابلے میں نگر کی ٹیم نے چھوربٹ ،مقپون سکردو کی ٹیم نے خپلو ،شگر ریڈ نے شگر گرین کو ہرا دیا مپقون پولو گراونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چھوربٹ کی ٹیم نے 5 گول سکور کیا جبکہ نگر کی ٹیم نے 9 گول سکور کرکے کامیابی حاصل کرلی دوسرے میچ میں سکردو سکردو مقپون نے 9 گول سکول کرکے فتح حاصل کی جبکہ خپلو کی ٹیم صرف2 گول سکور سے شکست کھا گئے پول کے تیسرے میچ میں شگر ریڈ نے گرین کو 2 کے مقابلے میں 9 گول سے ہراکر کامیابی سمیٹ لی پولو میچ میں شگر بھر سمیت بلتستا ن کے دیگر اضلا ع سے بھی شایقین کی بڑی تعداد نے شرکت کیں مقامی شائقین کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاح بھی میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے انعامات تقسیم کئے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments