روندو میںجاری دو روزہ پولو فیسٹیول اختتام پذیر
روندو(سید مہدی شاہ سے) بلتستان کے بلند ترین اور سر سبز وشاداب پولو گرانڈ اور سیاحتی مقام دونسہ میں جاری پولو فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا فیسٹول میں روندو ، سکردو ، گلگت اور دیگر علاقوں سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی اور علاقے کی خوبصورتی ، سرسبزو شاداب وادی میں گلیشئیر، گرم چشمے اور دیگر قدرتی حسن سے بھر پور مناظر سے بھر پور لطف اندوز ہوئے قدرتی حسن سے بھر پور وادی میں پولو اور میوزیکل نائٹ میں فنکاروں کی کار کر دگی نے شائقین کے لئے فیسٹول کو یادگار بنا دیا گزشتہ روز پولو کا فائنل میچ میندی اور تھوار کے در میان کھیلا گیا جس میں میندی کی ٹیم نے تھوار کو 6کے مقابلے میں ایک سے شکست دیدی۔فیسٹول کا فائنل دیکھنے کے لئے سکر دو سے بڑی تعداد میں شائقین بھی دونسہ پہنچے فیسٹول کی کوریج کے لئے گلگت سے خصوصی ٹیم آئی تھی اور فیسٹول کے لئے روند و انتظامیہ نے مارول پینٹ کی اشتراک سے بھر پور تشہیری مہم چلائی جس میں دونسہ سمیت روندو بھر کے سیاحتی مقامات کی تشہیر کی جس نے فیسٹول کو چار چاند لگا دئے سرسبزو شاداب وادی میں فیسٹول کے شائقین نے جگہ جگہ ٹینٹ لگا کر خیمہ بستی قائم کر دی تھی جو دلفریب منظر پیش کر رہا تھا شائقین نے فیسٹول کے انعقاد کے لئے راجہ روندو راجہ منصور علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر روندو طیب سمیع ، عباس علی اور تحصیلدار میثم عباس کے جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا ۔
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما یاسر خان اپالو نے دونسہ فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دونسہ بلتستان کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے حکومت توجہ دے تو دونسہ فیسٹول شندور سے ذیادہ خوبصورت اور کامیاب ہو سکتا ہے دونسہ کی خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں ہے انھوں نے کامیاب فیسٹول کے انعقاد پر راجہ منصورعلی خان اور روندو انتظامیہ کی کا ر کر دگی کو سراہا۔ یاسر اپالو نے دونسہ میں گیسٹ ہاوس کے قیام کے لئے 20لاکھ جبکہ پولو گرانڈی کی تعمیر کے لئے 10لاکھ روپے کا اعلان بھی کر دیا انھوں نے کہا کہ میرے والد حاجی اکبر تابان بھی فیسٹول میں آنا چاہتے تھے تا ہم مصروفیات کی وجہ سے نہ آسکے یہ اعلان ان کی جانب سے ہے اور مذکورہ رقم اس سال کی اے ڈی پی میں شامل کی جائے گی۔