عوامی مسائل

چھلت، نگر:‌سرکاری بیرئیرز پر کوئی شخص موجود نہیں، غیر قانونی لکڑی کی ترسیل پر کون نظر رکھے گا؟‌

نگر ( بیورو رپورٹ) ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر سے متصل ٹاؤن ایریاز چھلت پائین اور ا کبر آباد کے داخلی و خارجی مقامات پر نصب سرکاری بیرئیر خالی ہو نے کی وجہ سے ہر قسم کی لکڑی سمیت سیکورٹی صورتحال بھی عوام کو پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 2015میں ایک کھلی کچہری کے دوران سابْق ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان سے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے میں سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنے سمیت علاقے کے جنگلات سے غیر قانونی طور پر کاٹی ہوئی لکڑی کو بھی روکانے کے لئے بونگسالئے معلق پل اور اکبر آباد اار سی سی پل پر بیرئیر قائم کر کے وہاں رہنے کے لئے چوکیدار کوارٹر قاائم کر لئے جائیں ۔ جس پر مطالبے کو جائز مانتے ہوئے ڈی سی ہنزہ نگر نے تعمیر مکمل کرا دئے تھے ۔ لیکن آجکل ان دونوں بیرئیرز پر کوئی چوکیدار بیٹھتا ہے اور نہ ہی کوئی جنگلات کا ملازم ڈیوٹی پر مامور ہے ۔ جنگلات کے ملازمین پولس چک پوسٹ پر نگر میں داخل ہونے والی لکٹری کی تلاشی میں مصورف عمل دکھائی دیتے ہیں تو بعض ملازمین ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دفتر کے آس پاس منڈلاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی جان و مال اور جنگلات کی حفاظت کے لئے مذکورہ بیرئیر لگوا گئے ہیں لیکن ان دنوں بیرئیر بند ہونا تو دور کی بات بیرئیر کے کھمبے کو بھی اکھاڑ پھینکا گیا ہے ۔ معلوم نہیں محکمہء جنگلات کہاں کواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔ انہوں نے ڈی ایف او نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان بیرئیرز پر مستقل ملازمین تعینات کر کے بیرئیرز کو فعال کیا جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button