تعلیم

بزدلانہ کاروائیوں‌سے ارادے کمزور نہیں‌ہونگے، دیامر میں‌فروغ تعلیم کی کوششیں‌تیز کرنے کا عزم

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان خادم حسین سلیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی ڈی آفس دیامر میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ہدایت اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر فقیر اللہ ضلع بھر کے اے ڈی آئیز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں حالیہ ناخوشگوار واقعات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع دیامر میں تعلیم بلخصوص بچیوں کی تعلیم کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کیا جائے گا شرپسندوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتی ہیں تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انشاءاللہ ہم اس میں کامیاب بھی ہونگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیامر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کیا جائے جس کے بعد تعلیم دروازے ہر فرد کیلئے کھل جائیں گے اس موقع پر کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ کی قیادت میں امسال انرولمنٹ کمپین میں دس ہزار سے زائد بچوں کی داخلے پر کمشنر کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button