اموات

معروف کیلاش شخصیت تور خان آنجہانی ہوگئے

چترال:  کالاش ویلی رمبور کے معروف کالاش شخصیت تور خان ولد لال بیگ آنجہانی ہو گئے ۔ جس سے کلاش قبیلے میں انتہائی سوگ کا سماں ہے ۔ اور تینوں کلاش ویلیز سے قبیلے کے لوگ اُن کی آخری رسومات کی آدائیگی کیلئے رمبور میں جمع ہو گئے ہیں ۔ جبکہ چترال کے ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود ، چیرمین سنیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقے عثمان کاکڑ ، سنیٹر محمدم خان موسی خیل ، سنیٹر مومن خان آفریدی اور بڑی تعداد میں دیگر مہمان اُن کے آخری رسومات میں شرکت کی ۔ اور مقامی عمائدین اور خاندان سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کی ضلعی انتظامیہ اُن کے اس غم میں برابر کی شریک ہے ۔ اور اسی لئے تعزیت کیلئے اُن کے پاس آئے ہیں ، انہوں نے انجہانی کے بیٹے کو چترال میں تعلیم دینے کی یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت برزنگی خان نے غم میں شرکت پر ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ا دا کیا ۔ اور کہا کہ ملک کے ایوان بالا کے سنیٹرز اور ڈپٹی کمشنر و دیگر مہمانوں کی اُن کی غم شرکت اُن کیلئے نہایت اعزاز کی بات ہے ۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر مہمانوں کو لے کر جب سوگ کی جگہ پر آئے ۔ تو کالاش ثقافت کے مطابق انجہانی تور خان کے اعزاز میں رائفل سے پانچ فائر کئے ۔ اور لوگوں سے ملے ۔ انجہانی تور خان کی تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کی ضیافت پر 30بکرے ، ایک بیل ذبح کئے گئے جبکہ 110کلو گرام پنیر 80کلو گرام دیسی گھی جبکہ 40من آٹا خرچ کئے گئے ۔ جن کی مالیت لاکھوں میں بنتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button