اہم ترین

عبادتگاہوں تک معذور افراد کی رسائی آسان بنائی جائے، تعمیر کے دوران معذور افراد کی ضروریات کا خیال رکھا جائے، مطالبہ

گلگت ( پریس ریلیز ) معذور افراد کے ایک نمائندہ وفد کی امام جمعہ و الجماعت جامعہ مسجد امامیہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی صاحب کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس کے دوران معذور افراد کو درپیش مسائل جن میں تعلمی، سماجی معاشی اور معاشرتی مسائل شامل ہیں بیان کئیے گئے اس کے علاؤہ وفد کی جانب سے مذہبی عبادت گاہوں کو معذور افراد کے لئے قابل رسائی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا معذور افراد کے وفد نے نامناسب سماجی رویوں کے خاتمے کے لئے بھی علماء اکرام کی جانب سے لازمی کردار ادا کرنے کی گزارش کی گئی، اس دوران آغا راحت حسین الحسینی صاحب نے معذور افراد کو معاشرے کے بہترین انسان اور اللہ تعالیٰ کی عظیم تخلیقات قرار دیتے ہوئے ان میں پائے جانے والےخصوصی اوصاف کو باقی معاشرے کے لئے مثالی قرار دیا، آغا سید راحت حسین الحسینی صاحب نے معذور افراد کے بیان کردہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے معذور افراد کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کئیے جانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے معذور افراد کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا لازمی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، معذور افراد کی نمائندہ وفد میں چیئرمین ویژن ویلفئیر فاؤنڈیشن ارشاد حسین کاظمی سمیت گلگت بلتستان کے معروف ڈس ایبلیٹی رائیٹس ایکٹوسٹ امجد ندیم اور میر ہاشم کے علاؤہ جنرل سکریٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ شبیر حیدر شامل تھے، معذور افراد کے وفود عنقریب دیگر مکاتب فکر کے علماء اکرام کے ساتھ ملاقاتیں کر کے معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کرنے پر زور دینگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button