اہم ترین

چلاس سے لیکر خنجراب تک شاہراہ اقراقرم پر دو سالوں کے اندرموبائل کوریج دیا جائیگا

ہنزہ (اکرام نجمی) اسپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن (ایس سی او)نے ضلع ہنزہ گوجال کے گاؤں خیبر میں موبائل سروس کا آغاز کیا ایس سی او کے مطابق خیبر ہنزہ میں لینڈ لائن سروس اور ڈی ایس ایل سروس کے بعد موبائل سروس کا بھی آغاز کیا ہے جو نہ صرف علاقے کے عوام کیلئے سہولت ہے بلکہ اس سے شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے لوگوں کیلئے بھی ایک بہت بڑی سہولت ہے۔

افتتاعی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل ثاقب اقبال نے کہا کہ ایس سی او پورے گلگت بلتستان کیلئے کمیونیکشن کے شعبے میں کام کررہا ہے اور آج خیبر میں جو ٹاور لگا ہے اس سلسلے کا حصہ ہے۔ ہمارے منصوبے میں مزید گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں ٹاورز لگانے ہیں اور پورے علاقے میں مواصلات کے سہولیات دینا ہے اور یہ سہولیات علاقے کے لوگوں کا حق ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دو سالہ منصوبہ ہے جس میں چلاس سے لیکر خنجراب تک ٹوٹل شاہراہ اقراقرم پر موبائل کوریج ملے۔

موبائل سروس اور فور جی انٹرنیٹ کی سروس کی بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے کام شروع کیا ہے، انشااللہ بہت جلد سروس بھی بہتر ہوگا، ڈی ایس ایل کی سپیڈ بھی بہتر ہوگا اور ساتھ ہی مزید کنکشز کی گنجائش پیدا کیا جائیگا۔

اس موقعے پر مقامی لوگوں نے ایس سی او کے سروس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیکٹر کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے لوگ اس جدید ٹیکنالوجی سے محروم تھے ایس سی او نے ڈی ایس ایل اور موبائل سروس کا آغاز کرکے مقامی لوگوں کو ایک بہترین سہولت دی ہے جو کہ نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے مسافروں کو سیاحوں کیلئے بھی ایک بہت بڑی سہولت ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button