تعلیمخبریں

بوائز ہائی سکول تسر کی دس سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

شگر(عابدشگری) اساتذہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔ یہاں کے بچوں میں ذہانت کی کوئی کمی نہیں، انہیں مواقع اور بہتر تعلیمی ادارے میسر ہو تو دنیا میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ بہترتعلیمی اداروں کے نہ ہونے سے ہزاروں بچے ہرسال تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ہائی سکول تسر نے قلیل عرصے میں جس طرح کامیابیاں سمیٹے ہیں وہ دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید ہے۔ بوائز ہائی سکول کی دس سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی شگر ذاکر حسین اور صدر محفل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن رشید اللہ تھے۔

تقریب میں رکن اسمبلی عمران ندیم اور سابق وزیر پلاننگ راجا اعظم خان دپٹی ڈائریکٹر شگر محمد خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ نذیر شگری اور دیگر موجود تھے۔

تقریب میں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے مولانا نادم شگری نے سکول کو انٹر کالج کا درجہ دلوانے اور گرلز ہائی سکول میں اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ راجہ اعظم خان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجا اعظم خان اور مجھ پہ لوگوں نےاعتماد کرکے میدان سیاست میں لایا ہے اس لئے ہمیں کسی کے خلاف بولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکول تسر نے پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے او ر مجھے امید ہے کہ والدین کے تعاون اساتذہ اور بچوں کی محنت سے سکول کا نام آئندہ مزید روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں کھبی کوتاہی نہیں کی ہے اورآئندہ بھی علاقے شگر کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشیش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال تک ہر ممکن کو شش کرکے ہائی سکول تسر کو انٹر کالج کادرجہ دالوائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی شگر ذاکر حسین نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ترقی کا سفر ایک دن میں ممکن نہیں اس کے لئے دن رات کوشش کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل سے نفرت ترقی کا بہترین ذریعہ اور ترقی کا زینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تسر کے عوام کے ساتھ ہیں اورانہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن رشید اللہ نے کہا کہ تسرسکول کی کارکردگی دیکھ کر محسوس کرتا ہوں کہ تسر کے عوام تعلیم دوست ہے اور تعلیم کے لئے سب کچھ لٹانے پر تیار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے لئے کمپوٹر لیب اور لباٹری کے سامان کے ساتھ ساتھ گرلز ہائی سکول کے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجا اعظم خان نے کہا کہ علاقے کی بہتر مفاد کے لئے عمران ندیم اور میرے ویژن ایک ہے اور مل کر علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنے کے لئے ہمیشہ پر عزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باشہ اور برالدو تعلیمی میدان میں بہت آگے ہیں جس کی اصل وجہ والدین کا شعور ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی مفاد کے لئے سوچنا سب سے اچھی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ الیکشن کی حد تک ہے اس کے بعد دونوں نے مل کر علاقے کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت خدمت کرتے رہیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button