خبریں

فوڈ انسپکٹرز کے چھاپوں کا دائرہ اختیار ضلع گلگت کے تمام علاقوں تک توسیع

گلگت (پ ر) عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے میونسپل میٹ انسپکٹر اور میونسپل فوڈ انسپکٹر کے چھاپہ مار کاروائیوں کیلئے پورے ضلعے میں کریک ڈوان کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل بورڈ نے ٹاون ایریاز ،تحصیل جگلوٹ ،گورو جگلوٹ ،دنیور ،شروٹ شکیوٹ ،نومل نلتر سمیت ہنزل کے عوام کی اپیل پر میونسپل میٹ انسپکٹر اور میونسپل فوڈ انسپکٹر کے چھاپوں ،معائینہ ،اور اشیاء خوردو نوش کی روزانہ کی چیکنگ کا دائرہ اختیار پورے ضلع تک بڑھا دیا۔

شہر میں غیر معیاری اشیاء کی خریدو فروخت پر پابندی کے بعد شہر کے اردگرد کے علاقوں میں غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی خریدوفروخت پر بھی پابندی کی ضرورت تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button