تعلیم

گوپس: آغاخان ایجوکیشن سروس نے 36سٹار ٹیچرز میں انعامات تقسیم کیں

غذر(محبت حسین دانش)صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے گوپس میں آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان گوپس ریجن کے 36سٹار ٹیچرز میں نقدی انعامات تقسیم کیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 75ہزار دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 50جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والو ں میں 35ہزار روپے کے نقدی انعامات تقسیم کیں۔بعد تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فدا خان فدا نے کہا کہAKESP نے نہ صرف غذر میں بلکہ پورے گلگت بلتستان میں علم کے نور کو پھیلانے کے لیے دن رات جہاد جاری رکھا ہوا ہے اور AKESکے ٹیچرز کم تنخواہیں لنے کے باوجود بھی معیار ی تعلیم فراہم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعلیم پر خصوصی تواجہ دے رہی ہے ۔اس لیے موجودہ حکومت نے استاتذہ کی انتخاب میرٹ پر کی ہے۔ موجودہ حکومت ہی نے گلاپورہائی سکول کو ہائر سیکنڈری درجہ دیا جبکہ گوپس گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول ، پھنڈر ہائی سکول کو ہائر سیکینڈری کے علا وہ پھنڈر اور گلاغمولی میں گرلز پرائمری سکول کا قیام کررہا ہے۔اس کے علاوہ غذرمیں کے آئی یو کمپس کا قیام بھی موجودہ حکومت کے دور میں ہی ہوگا۔

جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان بہادر علی نے گوپس RSDUکے زیر نگرانی سٹار ٹیچر ڈے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان سوئم نے1905ء کو گوادر میں ایک چھوٹا سا پرائمری سکول سے شروع کیاتھا۔1946ء کو گلگت بلتستان میں یہ سکول قائم ہوئے۔اس وقت کے ٹیچرز درخت کے سائے اور پتھر پر بیٹھ کر پڑھاتے تھے ۔ ہمیں ان بزرگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ جن کے انتھک محنت سے آج گلگت بلتستان و چترال میں 106سکولز جن میں 43000ہزار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ہمارے سکولوں کے بچے چاہیے سروس کا امتحان ہو یا داخلے کا ہمیشہ میرٹ پے آتے ہیں۔اس وقت پاکستان کے بڑے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ڈی جے سکولوں کے بچے زیر تعلیم ہیں اور بہت سارے اپنے تعلیم مکمل کرکے بطور ڈاکٹر ، انجینئر اور بنکر خدمات سرنجام دے رہیے ہیں اس کے علاوہ بیرون ملکوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے مذید کہا جو اساتذہ اس دفعہ سٹار ٹیچرز منتخب ہوئے ہیں میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ کو یہ معیار برقرار رکھنے کے لیے مذید سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور جو دوست اس دفعہ منتخب نہیں ہوئے آنے والے سال کے لیے ابھی سے تیاری کرے۔اس محفل سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان نے کہا کہ اے کے ای ایس میڑٹ پر یقین رکھتے ہیں ان سکولوں کے بچے داخلے کا امتحان ہو یا میرٹ کا سب سے آگے اتے ہیں۔ میرے درخواست ہے کہ گلگت بلتستان کے پسمندہ علاقوں میں اے کے ای ایس اپنا سکول قائم کرے ۔ اس تقریب کے اخر میں RSDUہیڈ ممتاز علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button