اہم ترین

پاک آرمی سوخصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کے لئے اقدامات کرے گی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان

چلاس (محمدقاسم) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے چلاس میں عالمی یوم معذور کے مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ملک اور معاشرے کا سرمایہ ہیں، سہولیات دے کے کارآمد بنایا جائیگا۔ کسی شخص کی معذوری جاننے کے لئے انکے احساسات اور خیالات کو سمجھنا ہوگا۔ان کے نمایاں خصوصیات کا معاشرے پہ بڑا حق ہے۔کسی بھی معاشرے کی قدر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ معاشرہ معذور افرادکے قدر وعزت کس حد تک کرتا ہے۔

 قراقرم یونیورسٹی کیمپس چلاس میں دیامر معذور ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو خود آگے آ کے کارکردگی دیکھانی ہوگی اور معاشرہ کے اندر اپنا مقام پانے کے لئے خود محنت کریں، ہنر سکھیئں اور آگے بڑھیں۔ معذور افراد خود کو ذہنی طور پہ تیار کریں۔ پاک آرمی جسمانی طور پہ آپ کو ہنر مند بنانے کے لئے تمام تر وسائل فراہم کریگا اور سو معذوروں کو ہنر مند بنانے کے لئے اقدامات کرے گی۔ نیز معذوروں کو علاج معالجہ کی مفت سہولت مہیا کرے کیا جائیگا۔جب کہ ضرورت مند معذوروں کو ویل چیئرز فراہم کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی صحت کا خیال پہلے گھر سے پھر معاشرے سے شروع ہوتا ہے۔ معاشرے میں ان کی عزت ہوگی تو دیا سے دیا جلتا رہے گا اور دیامر سے جلنے والا یہ دیا پورے ملک کو روشن کرے۔

اس موقع پہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر) خرم آغا نے کہا معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے خدمات دیگر افراد کی طرح اہمیت کے حامل ہیں۔ ہماری زندگی ان کے مسائل کے حل کے بغیر ادھوری ہے۔ آپ مسائل کو لے کے آگے بڑھیں ہم حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بعد ازاں تقریب کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور رحمان شاہ نے کہا کہ معذور ایسوسی ایشن سے ملکر ان کے تمام مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پہ دیامر یوتھ موومنٹ کے صدر شبیراحمد قریشی نے کہا کہ 20 معذور بچوں کا دیامر یوتھ موومنٹ تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی تاکہ ان بچوں میں حصول علم کا شوق پیدا ہوا اور ان کے اندر پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button