شگر(عابدشگری) شگر کے دورافتادہ علاقہ ارندو میں مڈل سکول نہ ہونے سے پرائمری پاس کرنے کے بعد بچے تعلیم کو خیرباد کہنے پرمجبور ہے۔علاقہ میں صرف ایک پرائمری سکول موجود ہے تاہم وہاں بھی اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ارندو سے تعلق چیئرمین علی نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں کے آبادی انتہائی غریب لوگوں پر مشتمل ہے۔ارندو گاؤں ضلع شگر کے علاقہ باشہ کے سب سے آخری گاؤںہے اور زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم ہے۔ جبکہ تعلیمی لحاظ سے یہ علاقہ سب سے زیادہ پسماندہ ہے۔ کیونکہ صرف ایک ہی پرائمری سکول ہے جس میں 350سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہے۔ تاہم اس میں بھی اساتذہ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے اکثر بچے پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تعلیم کو خیر باز کہنے پر مجبور ہے کیونکہ والدین کے پاس انہیں بہتر اور مزید تعلیم کیلئے دوسرے شہروں اور علاقوں میں بھیجنے کی استطاعت نہیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری سکول ارندو کو فوری طور مڈل کا درجہ دیا جائے اور اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
یہ بھی پڑھیں
Close