اہم ترین

شدید بارشوں‌اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر غذر میں‌ ایمرجنسی نافذ

غذر (معراج علی عباسی) ڈپٹی کمشنرغذر فیاض احمد نے محکمہ موسمیات کے جانب سے گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان میں  25 جنوری تک ہونے والی شدید  بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کے پیش نظر ضلع غذر میں موسمی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے  غذر میں  ندی نالوں اور دریاؤں کے کنارے رہائش پزیر لوگوں کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات کے جانب منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔غذرانتظامیہ کے جانب سے غذرکے عوام کو 25جنوری تک پہاڈی علاقوں کی جانب سفر نہ کرنے اور غذر کے مختلف شاہراہوں پر سفر کرنے سے قبل  غذرانتظامیہ کے جانب سے قائم کردہ کنٹرول روم  سے رابط کرکے مکمل معلومات لینے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی سی غذر فیاض احمد نےغذرکے اندار موسمی صورت حال سے  ہنگامی طورپر نپٹنے  کے لے محکمہ تعمیرات عامہ غذر،محکمہ برقیات غذر اورمحکمہ صحت غذر  کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ڈی سی غذر نے عوام کو 25 جنوری تک غیر ضروری سفر نہ کرنے اور غذر کے کسی بھی مقام پر ہنگامی صورتحال پیش آنے کے صورت میں غذر انتظامیہ کے جانب سے قائم کردہ کنٹرول روم سے فوری رابط کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button