پاکستان مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید کے والد انتقال کر گئے، ہزاروں‌سوگواروں‌کی موجودگی میں‌سپرد خاک

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر مسلم لیگ ن دیامر حاجی عبدالوحید کے والد کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ حاجی عبدالوحید کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی خان ، وزیر جنگلات عمران وکیل ، ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالحکیم ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رشید احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ سول و سیاسی رہنماؤں نے گھر جا کر مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ دیامر پریس کلب اور دیامر یوتھ موومنٹ کے الگ الگ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر حاجی عبدالوحید سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments