تعلیم

اسماعیلی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سلطان آباد دنیور میں ہمدم بیج تربیتی پروگرام کا انعقاد

گلگت(پ ر)سلطان آباد میں رور سکاوٹس کے لئے ہمدم بیج کیمپ کا انقاد ہوا جس میں گلگت ،دنیور ،سلطان آباد اور اوشکھنداس سے رور اسکاوٹس نے شرکت کی اس تربیتی کیمپ میں 37اسکاوٹس نے شرکت کی اس تین روزہ تربیتی کیمپ کا مقصد اسکاوٹس میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروخ دینا تھا ۔اس ٹرینگ میں ابتدائی طبی امداد،پاکستان بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن کا مقرر کردار کورس کی تربیب دی گئی اس کیمپ کا مقصد مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے تیا کرنا تھا ۔اس کیمپ کے ا ختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیئرز مومن جان ،ڈپٹی سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیئرمحمد جعفر ،صدر اسماعیلی کونسل برائے لوکل دنیور نثار کریم اور اسکاوٹس نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکر یٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افیئرمومن جان نے کہا کہ گلگت بلتستا ن میں اسکاوٹنگ کو مزید فروخ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو معاشرے کا مفید فرد اور اچھا پاکستانی بنے میں مدد ملے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں اسکاوٹنگ کو مزید فعال بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا ۔گلگت بلتستان میں سماجی سرگرمیوں میں اسماعیلی اسکاوٹس کے کردار کو سراہاتقریب سے صدر اسماعیلی کونسل برائے لوکل دنیور نثار کریم اور ڈسٹرکٹ اسکاوٹس کمشنر عمران حسین میر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button