خبریں

محکمہ برقیات غذر نے سرکاری خزانے سے مبینہ طورپر ڈبلنگ گاڑی خریدلی

غذر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ برقیات غذر نے سرکاری خزانے سے مبینہ طورپر ڈبلنگ گاڑی خریدلی. باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ برقیات غذر کے حکام نے درمدر پاور پراجیکٹ کی سکیم سے پندرہ لاکھ میں ڈبلنگ لینڈ کروزرگاڑی خرید لی جس پر حکام نے پرائیوٹ نمبر لگا دیا اور اس ڈبلنگ گاڑی میں فیول بھی عرصے سے خراب اور ایک ورکشاپ میں کھڑی سرکاری گاڑی GLT4249کے نام پر ڈال کر چلایا جا رہا ہے۔ جبکہ محکمے میں زیر استعمال گاڑی پر غیر قانونی فرضی نمبرGLT2546لگایا گیا ہے۔

محکمہ برقیات نے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری خزانے سے ڈبلنگ گاڑی خرید لی ہےاور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بھی اس گاڑی کے حوالے سے تحقیقات کی زحمت نہیں کی۔

غذر میں ٹریفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ وہاں ان کے ناک کے نیچے ڈبلنگ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی استعمال کرنے پر انہوں نے آنکھیں بند رکھی ہے۔

محکمہ ایکسائز کو چاہئیے کہ وہ غریب ٹیکسی ڈرائیوروں کو تنگ کرنے کی بجائے ان بااثر افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائے.

سیکریٹری برقیات وحید شاہ کو چاہئیے کہ درمدر پراجیکٹ سے ڈبلنگ گاڑی خرید کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button