صحت

بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے دو بچیوں‌کی ماں‌انتقال کرگئی

شگر(نامہ نگار)شگر کے علاقہ باشہ تھورگو سے تعلق رکھنے والی جواں سال خاتون (م) زوجہ وزیر علی بروقت  علاج نہ ملنے کے باعث دنیا سے چل بسی۔

مرحومہ دو بچیاں کی ماں تھی۔

مقامی سماجی رہنماء غلام مصطفی روحانی نے میڈیاکو بتایا کہ گاؤں میں ابتدائی طبی نظام نہیں ہے ، روڈ بھی موت کا کنواں بن گیاہے ، کوئی خاص سروس سسٹم بھی نہیں ہے۔ سکردو پہنچنے تک اکثر مریض جان سے جاتی ہے۔ پچھلے سالوں میں ایسے کئ واقعات ہوچکے ہیں۔ تھورگو شگر دور حاضر میں بھی صحت جیسی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھورگو شگر میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button