Uncategorized

وزیر اعلی کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، گلگت بلتستان کے لئے فلائٹس نہ ہونے کی وجہ لوگوں کو شدید مشکلات سے آگاہ کیا

گلگت ( پ ر ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے پرائم منسٹر عمران خان وزیر دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوے فضائی حدود کی بندش اور گلگت بلتستان کے لئے فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام خصوصا مریضوں کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کم از کم ہیلی کاپٹر کی سروس کا آغاز کرے تاکہ بزرگ اور مریضوں کو لایا جا سکے۔ چونکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کے فضائی روٹس کب تک بند رہنی ہیں.

وزیر اعلی نے مزید آگاہ کیا کہ بارشوں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور داسو تا چلاس سفر انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ مریض اور بزرگ شہری سفر کرنے سے بلکل قاصر ہیں لہذا این ایچ اے کو چاہیے کے ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ قراقرم کی مرمت کرے تاکہ فضائی روٹس کے کھلنے تک سڑک کا سفر ممکن ہو اور بابو سر روڈ کے کھولنے کے انتظامات کا آغاز کرے.وزیر اعلی کی درخواست پر پرائم منسٹر پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ متعلقه اداروں سے تفصیلات لے کر اس اہم مسلے کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button