سیاست

غیر منتخب مشیر اطلاعات شمس میر گلگت بلتستان میں کرائے کا لاوڈسپیکر ہے، اپنا قبلہ درست کرے، شہزاد حسین الہامی

گلگت (نمائندہ خصوصی ) پیپلز سیکریڑیٹ گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان شہزاد حسین الہامی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہا غیر منتخب مشیر اطلاعات صحافی برداری اور وکلاء برداری کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں ،صحافی برداری اور وکلاء برداری معاشرے میں اپنے فرایض بہتر انداز میں سرانجام دے دہیں ہے ، شمس میر چاہتا ہے کہ اس کی طرح صحافی اور وکلاء برداری بھی موجودہ حکومت کی کرپشن پر پردہ ڈالے اور سب ٹھیک ہے کی رپوٹنگ کریں ۔مگر نہیں ہو سکتا شمس میر اپنی تنخواہ حلال کرنے کے لئے اخبارت میں الٹے سیدھے بیانات جاری کرتا ہے ۔ عنقریب شمس میر کی حالت بھی فواد چودھری جیسی ہو گی، شمس میر جیسے درباری افراد کی وجہ سے لوگ سیاست سے نفرت کرنے لگے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برداری اور وکلاء برداری کو تقریبات میں ہدف تنقید بنا کر خود کو گلگت بلتستان کا ارسطو بنے کی ناکام کوشیش کر رہا ہے ۔ شمس میر کی حثیت کا گلگت بلتستان کے بچے بچے کو معلوم ہے وہ گلگت بلتستان کا ارسطو نہیں بلکہ گلگت بلتستان کا کرایے کا لوڈسیپکر ہے ،شہزاد الہامی کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری کی جانب سے ردعمل سامنا آیا ہے مگر صحافی تنظیموں کی خاموشی لمہ فکریہ ہے ۔ صحافی تنظیموں کو بھی چاہیں کہ وہ مصلحت پسندی کی بجائے اس قسم کے خیراتی مشیر ران کو جواب دیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button