خبریں

شگر میں‌کسان ڈے منایا گیا، کسانوں کی تنظیموں‌کے نمائندوں‌اور سیاسی و انتظامی شخصیات نے تقریب میں‌شرکت کی

شگر(عابدشگری)محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام ایک روزہ کسان ڈے منایا گیا جس میں بلتستان بھر کے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات اور رہنماوں نے شرکت کی۔ گزشتہ دن دو بجے سے شروع ہونے والے پروگرام میں سب سے پہلے شگر کے کسانوں کی متعدد تنظیمات کے نمائندے، کمرشل سبزیات کاشت کرنے والے کسان، پروگریسو کسان کے نمائندے اور سماجی و سیاسی شخصیات نے محکمہ زراعت شگر کے جاری ایکٹی ویٹیز کا مشاہدہ کیا، سیڈ فارم میں منعقدہ پروگرام کے مہمان خصوصی رکن اسمبلی عمران ندیم اور وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان تھے۔ معزز مہمانوں کو بریفینگ کے لئے محکمے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شگر غلام اللہ ثاقب اور انچارج پی اے آر سی سکردو سٹیشن محمد ایوب بلغاری موجود تھے۔ جہاں مہمانوں اور کسانوں نے سیڈ پروڈکشن کے پلاٹس کا معائنہ کیا جس میں پالک، بند گوبھی، چیا سیڈ، قینواہ، فراش بین، وغیرہ لگائے گئے تھے اس موقع پر کسانوں کو سیڈ بنانے کے عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ معزز مہمانوں اور کسانوں نے جاری ایکٹی ویٹیز کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ گلگت بلتستان میں محکمہ زراعت کا اہم اچیومنٹ اورٹارگٹ ہے۔ یہ ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ اسکے بعد تمام مہمانوں کو فروٹ پروسیسینگ یونٹ ٹھون ٹھونپی کا دورہ کرایا گیا جہاں خوبانی سکھانے کے جدید پلانٹ لگ چکا ہے۔اس وزٹ میں ڈائریکٹر زراعت بلتستان ریاض علی نے سی پی یو کے قیام کے محرکات اور ابجیکٹیوز سے آگاہ کیا انہوں نے اس پروجیکٹ کو شگر کے کسانوں کے لئے اہم قرار دیا اس موقع پر سوالوں کے جواب کے سیشن ہوئے۔ اورئنٹیشن وزٹ کا اگلا مرحلہ ماڈل فروٹ نرسری فڑینگ بانگمہ تھا۔ جہاں امسال دو لاکھ کے قریب نئے فروٹ پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ جس پروزیٹرز نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں یہاں سے معیاری فروٹ پلانٹس دستیاب ہونگے۔یہاں بھی ڈائریکٹر زراعت بلتستان نے مہمانوں کو اس ماڈل نرسری کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ وزٹ کے اگلا مرحلے میں حشوپی گارڈن سبزی سیکشن، ہرب سیکشن اور فلوریکلچر سیکشن تھا جہاں محکمہ نے بے شمار نئی انیشیٹوز پہ کام شروع کیا ہوا ہے۔ اس سیشن میں مہمانان خصوصی سینئر وزیر حکومت گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان اور رکن کونسل وزیر اخلاق علاوہ شگر سے عمران ندیم، مسلم لیگ نون کے رہنما طاہر شگری، شیخ سخاوت حسین سماجی اور کسان رہنما وزیر فدا علی، عمائدین علاقہ اور کسان نمائندے شامل تھے۔اس تفصیلی فیلڈ وزٹ کے بعد پنڈال میں تمام مہمان جمع ہوئے اور محکمہ زراعت کی بریفینگ کے بعد افطاری پر سکردو سے شیخ جواد حافظی، شیخ میثم جعفری اشرف صدا بھی شریک ہوئے اور مہمانوں نے زراعت کے محکمے کی کاوشوں کو سراہا، اسکی ترقی اور فنڈز کی دستیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری،ڈائریکٹر ا یجوکیشن بلتستان ریجن، بی سی ڈی ایف بلتستان اور اے کے آر ایس پی کے منیجر، ایس ایس پی پولیس سکردو اور شگر، اور ڈی سی شگر زید، اسسٹنٹ کمشنر شگر، ایاز شگری صدر ٹورز آپریٹرز ایسوسی ایشن بلتستان، ڈی ڈی زراعت سکردو کاچو زاہد علی خان، ڈی ڈی زراعت کھرمنگ، ڈی ڈی فشریز سکردو، ڈی ڈی ریسرچ بلتستان، ڈی ڈی لاؤ سٹاک سکردو، ڈی ڈی ایڈمن محکمہ زراعت سکردو اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button