اہم ترین

گانچھے چراگاہ تنازعہ: دو دیہات کے باشندوں میں تصادم ہوگیا، پتھراو سے گیارہ افراد زخمی

گانچھے ( بیورو رپورٹ ) چراہ گاہ حدود تنازعہ کے معاملے پر ضلع گھانچھے کے دو دیہات کورو اور گون کے عوام میں تصادم ہو گیا، پتھراؤ سے گیارہ افراد زخمی ہوگئے پولیس نے شیلنگ کر کے عوام کو منتشر کریا۔

ذرائع کے مطابق کورو اور گون کے درمیان ایروت نامی چراہ گاہ کے حدود پر تنازعہ چل رہا ہے۔ گزشتہ روز اس معاملے نے سنگین صورت اختیار کر لی جب دونوں دیہات کے باشندے آمنے سامنے ہو گئے۔ پتھراوسے دونوں فریقین کے گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

زرائع کے مطابق کورو کے عوام نے چراہ گاہ میں مبینہ طور پر تجاوزات شروع کی تھیں جس کا کورو کے عوام کو علم ہوا تو وہ اتوار کی صبح سے ہی چراگاہ پر جمع ہوگئے۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں مرد وخواتین دونوں طرف موجود تھے۔ پتھراو کے باعث گیارہ افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ڈپٹی کمشنر کمال خان نے رابطے پر بتایا کہ کورو اور گون کے درمیان ایروت چراہ گاہ کی حد بندی کا تنازعہ تھا جس پر آج وہاں دونوں سائیڈ سے عوام جمع ہو کر ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا ہے جس پر انتظامیہ اور پولیس نے عوام کو منتشر کیا اور عمائدین سے بات چیت کر کے عوام کو واپس کر دیا ہے انتظامیہ نے دونوں سائیڈ سے چھے رکنی عمائدین کو طلب کر لیا ان سے تفصیلی موقف سنیں گے پھر کوئی نکالیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button