عوامی مسائل

داریل، لاٹی کے مقام پر سیلاب نے تباہی مچا دی، رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھ کر زرعی زمینوں‌کو بچایا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)داریل لاٹی کے مقام پر سیلاب نے تباہی مچا دی۔کھڑی فصلیں،پھلدار درخت،زدعی زمین،متعدد مکانات اور صاف پانی کی فراہمی بھی متاثر اہل علاقہ نے اپنی کے مدد آپ کے تحت  سیلاب کے مزید نقصان سے بچایا۔تفصلات کے مطابق داریل کے نواحی علاقے لاٹی میں سیلاب نے تباہی مچا دی اہل علاقے نے سیلاب کی مزید تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سلابی ریلے کے سامنے بند باندھ دیے جس کی وجہ سے مذید زرعی زمینوں کی نقصان میں کمی واقع رونما ہوئی۔تاہم زرعی اراضی کھڑی فصلیں باغات  صاف پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے فورئ طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائیاں تیز کرنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بروقت حفاظتی اقدامات و دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ان کی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جایگا۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button