عوامی مسائل

چترال اورگلگت کے درمیان چلنے والی نیٹکو بسوں کو بریکیں‌لگ گئیں، دونوں‌خراب

پھنڈر(محبت حسین سے) نیٹکو کی دو بسیں منزل پہنچنے سے پہلے ہی خاموش ہوگئیں۔
گلگت سے چترال جانے والی بس بروک جبکہ چترال سے گلگت جانے والی بس تھنگئی کے مقام پر خراب ہوگئے، گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان سروس کرنے والے نیٹکو کی بسوں کا بار بار خراب ہونا معمول بن گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان چلنے والے تمام بسیں کھٹارہ ہوگئے ہیں۔ ان بسوں میں سفر کرنا خطرے سے کم نہیں۔ مرمت نہ کیے جانے کی وجہ سے یہ بسیں ائے روز بیچ راہ رہ جاتے ہیں۔ مسافروں نے نیٹکو کے اعلی حکام سے تمام بسوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button