اہم ترینتعلیمسیاست

قراقرم بورڈ ختم کر کے نون لیگ نے قراقرم یونیورسٹی دشمنی کی انتہا کر دی: پاکستان تحریک انصاف

گلگت (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے کر نل عبیداللہ کی سرباہی میں میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ سے ملاقات کی۔ طلباء کے مسا ئل کے حوالے سے تفصیلیبات چیت ہوئی ۔ وفد کا کہنا تھاکہ جہاں تک ممکن ہو سکے پا کستان تحریک انصاف تعاون کرے گی مگر طلباء کی تعلیم کا حرج نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر پلیٹ فارم پر طلباء کو درپیش مسائل کے لئے آواز اٹھا ئنگے۔

اس موقع پر ثروت صبا کا کہنا تھا کہ نو ن لیگ کی حکومت نے قراقرم یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھیلا ہے۔ کے آئی يو کو اعتماد میں لیئے بغیر قراقرم بورڈ کو ختم کر کے نہ صرف یونیورسٹی کے ساتھ دشمنی کی بلکہ 5ہزار طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

کرنل عبید نے بھی نون لیگ کی تعلیم دشمنِ پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل بنانے کی بجائے اگر حفیظ تعلیم پر کچھ خرچ کرتے تو آج اُن کے لئے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی ہمارے لیے ما ں کی حثیت رکھتی ہےاور یہاں کے طلباء و طالبات ہماری اولاد ہے۔ ہم طلباء کے مسا ئل کے حل کےلئے ہر جگہ گئے اور انشاء اللہ اس کا نتیجہ جلد ہی طلباء کے سامنے آئیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button