کھیل

33 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان کو باضابطہ دعوت نامہ مل گیا

گاہکوچ: 33 ویں نیشنل گیمز چھبیس اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور میں شروع ہوگا ان کھیلوں میں پاکستان اولمپکس نے گلگت بلتستان کو باقاعدہ دعوت دے دی سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان سے جاری بیان کے مطابق ان کھیلوں میں تیر اندازی بیڈ منٹن ٹیبل ٹینس تائیکوانڈو باکسنگ اتھیلٹکس جوڈو کراٹے اسکواش ویٹ لفٹنگ باڈی بلڈنگ تیراکی لان ٹینس گالف سائیکلنگ رائفل شوٹنگ کشتی رانی باکسنگ کے مقابلے ہونگے ان کھیلوں کے حوالے سے سپورٹس بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ کھیلوں کی زمہ داری متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشن کی ہوگی جس کے لئے حتمی سلیکشن کے لئے 12اکتوبر میں ٹرائلز گلگت میں منعقد ہونگے ٹرائلز کے لئے متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشن سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ٹیموں و کھلاڈیوں کی سلیکشن خاص میرٹ کے بنیاد پر ہونگی اور اس سلیکشن میں کسی قسم کی علاقائی اور ضلعی کوٹہ نہیں ہوگا جو کھلاڈی میرٹ پر اترے و خواہ اس کا تعلق کسی بھی ضلع سے ہو گلگت بلتستان اسکواڈ ٹیم کا حصہ ہوگا بغیر میرٹ اور ٹرائل کے ایسوسی ایشن کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس کھلاڈی کو ٹیم میں شامل نہ کریں ٹیموں اور کھلاڈیوں کی سلیکشن میں رولز کے مطابق صوبائی متعلقہ ایسوسی ایشن کا اختیار ہوگی اور ٹیم کے انتخاب میں جی بی ایسوسی ایشن بورڈ کا ڈائریکٹ کا کوئی رول نہیں ہوگا لہذا جی بی سپورٹس بورڈ کا نامزد کردہ نمائندے ٹرینر اور ٹریننگ کی نگرانی ضرور کرینگے ٹیموں اور کھلاڈیوں کے سلیکشن کے حوالے سے کسی بھی کھلاڈی کو کوئی عذر یا اعتراض ہو تو وہ پانے متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشن سے رجوع کرے ٹیموں کی سلیکشن حتمی فہرست متعلقہ ایسوسی ایشن کا صوبائی صدر یا اس کی جانب سے تحریری طور پر نامزدگی عہدیداران اپنے دستخط سے جی بی سپورٹس بورڈ میں 13اکتوبر پیش کرے گا اور فہرست پر صوبائی صدر کا کونٹر دستخط لازمی ہوگا لہذا گلگت بلتستان کے تمام کھلاڈیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے صوبائی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرے اور بارہ اکتوبر کو گلگت میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں شرکت کرے بصورت دیگر بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button