خبریں

بیانگسہ شگر کے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت بیس دنوں سے بند سڑک کھول دیا

شگر(عابدشگری) شاہراہ کے ٹو، بیانگسہ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے بیس دن سے زائد بند رہنے کے بعد عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت جمعے کے دن عام گاڑیوں کے لیے کھول دیا۔ واضح رہے کہ اب تک متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ نے روڈ کھولنے کے لیے کوئی کشش نہیں کی جبکہ کام بھی زیادہ نہیں تھا۔ اب مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ روڈ کو کھول کر بیانگسہ تک روڈ تھرو کرتے ہوئے ٹریفک کی روانگی کو بحال کر دیا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ حیدر آباد سے اپو علی گون تک کے بیس کلو میٹر سے زیادہ طویل سڑک پر کوئی ایک روڈ قلی بھی متعین نہیں یے۔ بی اینڈ آر شگر میں روڈ قلی کی کئی ایک آسامیاں خالی ہیں اور مقامی لوگوں نے کئی بار مختلف ذرائع سے متعلقہ محکمہ کو درخواست دی ہوئی ہے کہ نئی پیدہ شدہ آسامیاں اس روڈ کے لئے مختص کی جائیں لیکن سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی مذکورہ آسامیاں مشتہر نہیں ہو سکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین نے اس بات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ محکمہ کے پاس نئی پیدا شدہ آسامیاں مذکورہ ایریے کے لئے مختص کرتے ہوئے جلد از جلد بھرتی کو ممکن بنایا جائے اور عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button