صحتکورونا

استور میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلئے سخت اقدامات اُٹھائے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

استور(عبدالوہاب ربانی ناصر) ضلع استور میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو روکنے کے لیے حفاظت کے طور  مذید سخت اقدامات کرلیے گئے ہیں.اور اس مقصد کے لیے بیرون ملک سے تشریف لانے والے مسا فروں اور زائرین کے لیے قرنطینہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر بیرون ملک سفر  سے آنے والے مسافروں اور زائرین قیام کرینگے اور محکمہ صحت کے مقرر کردہ مدت کے بعد مکمل چیک اپ کے عمل سے گزرنے کے بعد ان کو اپنے آبائی گاوں اور گھروں میں جانے کی اجازت ہوگی.اس حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت عظیم اللہ ڈپٹی کمشنر استور منعقد ہوا. اجلاس میں انتظامی آفیسران, محکمہ صحت کے ذمہ داران اور علماء کرام شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس وبائی مرض سے بچنے اور ضلع کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے جانب سے موصولہ ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک سفر سے ضلع استور میں داخل ہونے والے مسافروں اور زائرین کا شہر کے داخلی پوائنٹ میں قائم نجی ہوٹل میں قیام کرایا جائے گا اور 14 دن تک یہ مسلسل یہی قیام کرینگے.اس دوران ان مسافروں اور زائرین کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائینہ ہوگا. اس کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی ہدایت پر ان کو اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی. گھروں میں جانے کے بعد بھی ان کو گھر تک محدود رہنے کی تاکید کی جائے گی.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو مسافر یا زائر ضلع کے داخلی پوائنٹ ڈوئیاں پہنچنے پر وہاں تعینات سرکاری عملہ الگ گاڑی/ ایمبولینس کے ذریعے سیدھا مخصوص ہوٹل پہنچایا جائے گا. اور وہی پر 14 روز قیام  کرایا جائے گا.اس موقع پر علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ استور کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اتفاق کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام الناس تک پیغام پہنچانے کی یقین دہانی کرائی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button