خبریں

ڈی ایس پی جان عالم کے تبادلے کا فیصلہ واپس لیا جائے، ظہور کریم ایڈوکیٹ

ہنزہ (اجلال حسین ) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پی گلگت بلتستان عوام ہنزہ بالخصوص علاقے کے ایماندار اور مخلص افسران کے ساتھ ناانصافی کر تے ہوئے ان کا تبادلہ کر کے غیرمقامی افسرمسلط کر رہا ہے جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جان عالم ایک قابل اور فرض شناس افسر ہے۔ ان کے تبادلے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ایک طرف پاکستان بھر میں ایک وبا کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستنان انتظامیہ ہنزہ کے ضلعی افسران کے تبادلے میں مصروف ہے۔

انہوں نے حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کیا جائے، ورنہ لوگ دفعہ 144 کو نظر انداز کرتے ہوے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button