خبریں

گلگت بلتستان پولیس پاکستان کے دیگر شہروں‌کے لئے مثال ہے، آئی جی ثنا اللہ عباسی

سکردو (ایس ایس ناصری) آئی جی پی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ پولیس فورس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تربیت دینے میں پولیس ٹریننگ سینٹر کا رول قابل تعریف ہے اس سلسلے میں اس دادرے کو مزید مظبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے گلگت میں پولیس ٹریننگ سینٹر کی دبارہ بحالی کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف ہولیس کا کہنا تھا کہ جی بی پولیس ملک کے دیگر شہرون کے پولیس کیلے رول ماڈل ہے یہاں کے پولیس نے ہمیشہ خطےمیں امن اماں قائم رکھنے اور خطے کو کرائم سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے یہ سب بیتر تربیت کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کی گرومننگ میں مزید بہتری لانے کیلے کے آئی یو کے سکالرز پی دی سی این کے ماہرین اور ریٹائرڈ و حاضر سروس پولیس آفیسران کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے تاکہ ان سے سیکھنے کو ملے اور بہتری لاسکے۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرانے کئے لئیے فوری طور پر پی ٹی سی کا اپ گریڈیشن کا کیس متعلقہ محکمہ کو ارسال کیا جائے۔اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی طاہرہ یعصوب نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں بہتر تربیت کے مواقع پیدا کرنے کیلے اس سینٹر کی اپگریڈیشن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہ کہ اس ادارے کی انفراسٹکچرز، ہیومن ریسورسزاور ٹریننگ کی ضروریات پر مبنی ایک پرپقزل پولیس ہیڈ کوارٹر بہیجا گیا ہےجس میں 151اسٹاف کی بھرتی، لیبارٹری، ٹرانسپورٹ، بیرکس، بجلی و پانی کی سہولیات سمیت دیگر اہم ضررت کی چیزوں کا زکر کیا گیا ہے جس سے بہتر تربیت دینے میں مدد ملے گا اجلاس ممیں ایس ایس پی میر طفیل احمد، اے آئی جی حنیف اللہ خان، اے آئی جی ٓپریشنز محمد جمیل ، اے آئی جی لاجیسٹک جہانگیر حسین اور دیگر آفیسران نے شرکت

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button