اہم ترینحادثات

شگر: ارندو میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 گھر جل کر خاکستر

شگر(عابدشگری) شگرکے دورافتادہ علاقہ باشہ کے گاؤں ارندو میں آسمانی بجلی گرنے سے آتشزدگی سے گھروں میں آگ لگ گئی۔آگ میں لپیٹ میں آکر6گھر مکمل جل کر خاکستر ہوگئے۔گھروں کیساتھ لوگوں کی قیمتی اشیاء بھی آگ کی نذر ہوگئے۔گھر مالکان حسرت اور آنسوؤں کیساتھ اپنے گھروں کو آگ میں جلتے اور امیدوں کو خاک میں ملتے دیکھتے رہ گئے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد کئی گھنٹوں بعدآگ پر قابو کرلیا۔

ارندو سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سرورتقی نے میڈیا کو بتایا کہ باشہ کے آخری گاؤں ارندو میں منگل کی علی الصبح ایک گھرپرآسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر قریبی گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کچھ ہی لمحوں میں کئی گھر لوگوں کی سامنے راکھ کا ڈھیر بن گیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کیلئے جدوجہد کی۔ گاؤں کی ندی نالوں میں سردی کے باعث پانی منجمد ہونے کے باعث لوگوں کو آگ بجھانے کیلئے پانی کی حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم باہمت لوگوں نے دریاء سے پانی لاکر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدمزید گھروں کو لپیٹ میں لینے سے پہلے آگ پر قابو پالیا گیا۔

آگ کی زد میں آکر گھر تباہ ہونے والوں میں اخوند حسن،محمد چو، مہدی، علی حسین،مراد،ممبر حسین شامل ہے۔ادھر اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی اطلاع ہائی اتھارٹی کو دیکرفوری مدد کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی جس پر بریگیڈ کمانڈر سکردو اظہر منیر،کمشنر بلتستا ن عاصم ایوب اور اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی بخاری نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیاجہاں انہوں نے متاثرین میں امدادی اشیاء جس میں کھانے پینے کی اشیاء اور کمبل شامل تھے تقسیم کئے جبکہ زخمیوں کی چیک اپ بھی کروائے

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button