اہم ترین

کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر غذر پہنچنے والے افراد سب جیل منتقل

غذر(بیورو رپورٹ) پاکستان کے مختلف شہروں سے بغیر ٹسیٹ کے غذر  پہچنے والوں کو سب جیل منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق کے حکم پر بغیر کورونا ٹسیٹ کے غذر پہچنے والوں کو سب جیل منتقل کر دیا گیا ۔باہر کے شہروں سے آنے والوں کو اپنی ٹسیٹ یقینی بنانی ہوگی

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کچھ دن پہلے قائم کیا ہو ا سب جیل میں آج بغیر ٹیسٹ کے آنے کو اس  سب جیل منتقل کر دیا گیا جو بھی کراچی یا دیگر علاقوں سے غذر کی طرف سے سفر کرنا چاہتے ہیں۔وہ اپنی ٹسیٹ اپنے ساتھ لے کر آئے بصورت دیگر ان کو ضلع میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور چوری چھپے آنے والوں کو سب جیل منتقل کر دیا جائے گا۔اور ان کو جیل میں ہی مدت پوری کروائنیگے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہم جو بھی سختی کر رہے ہیں یہ آپ لوگوں کی تحفظ  کے لیے کررہے ہیں ۔عوام کا تعاون ہمارے ساتھ پہلے بھی اچھا رہا ہے۔ اور اب بھی رہے گا ۔ انشااللہ ہم سب ایک قوم بن کر اس وباء کو شکست دینگے۔ یہ مشکل وقت جلد ختم ہوگا۔اور ہماری زندگیوں میں پھر سے آسانیاں پیدا ہونگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button