اہم ترین

غذر انتظامیہ کی طرف سے اشکومن میں سیلف آٸیسولیشن اختيار کرنے والے چھ افراد پر گلگت جا کر اپنے خرچے پر کرونا ٹیسٹ کرانے کے لیۓ دباٶ

اشکومن(کریم رانجھا ) چٹورکھنڈ اورپکورہ کے دس روز سے قرنطینہ چھ افراد کو پولیس کے ذریعے گلگت میں اپنے خرچے پر کرونا ٹیسٹ کرانے کے لۓ دباٶ ڈالا جا رہا ہے۔ متاثرین 2مٸ کو ایک مشتبہ مریض سے ملے تھے۔ گزشتہ دس دنوں  سے تمام افراد نے سیلف آٸیسولیشن اختيار  کر رکھی ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ دس روز گزرجانے کے بعد انتظامیہ کو ہوش آیا ہے اور اس حالت میں بذریعہ پولیس ٹیسٹ کے لۓ دباٶ ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہیں۔ان تمام افراد کا کہنا تھا کہ سیلف آیٸسولیشن میں دس روز گزر گۓ کسی کو معمولی بخار بھی نہیں۔ اگر ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں کوٸ فکر ہے تو اپنی ٹیم بھیج کر سیمپل لے یا انتظامیہ ان افراد کو گلگت لیجانے، لانے اورٹیسٹ کا بدوبست کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button