کابینہ کا اجلاس، "سمارٹ لاک ڈاون” 21 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
گلگت(پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 25 واں اجلاس ،سمارٹ لاک ڈاؤن کو 21 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ،ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کو فوری طور پر پور کرنے کی ہدایت،عوام کو بنیادی صحت مہیا کرنا اولین ترجیحات میں شامل،ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر خدمات لئیے جائیں گے۔کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کا پلازما عطیہ کرنے کی بھی کابینہ نے باقاعدہ منظور ی دیدی۔ دیامر ٹمبر پالیسی میں 3 جبکہ سئی جگلوٹ کے جنگلات کی پالیسی میں 2 ماہ کی توسیع دیدی گئی۔ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کئے گئے بہترین انتظامات پر چیف سیکریٹری گلگلت بلتستان اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اجلاس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ,محکمہ ہیلتھ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،محکمہ پولیس،جی بی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی سے لیکر اسلام آباد تک پھنسے ہوئے گلگت بلتستان کے لوگوں کو بہترین انداز میں صوبے تک پہنچانے پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابوبکر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور انکی خدمات کے عوض انہیں تعریفی سند بھی دی جائے گی۔طلباء و دیگر لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے پر نیٹکو کی کارکردگی کو بھی سراہا۔کوڈ-19 میں متاثرین تک راشن سمیت دیگر مدادی سامان پہنچانے پر کمانڈر ایف سی این اے کی خدمات کو کھبی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔ لاک ڈاؤن کے دوران گلگت بلتستان بھر میں گندم کی بہترین ترسیل پر محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بھی خوب سراہا گیا اجلاس میں کہ گیا کہ گلگلت بلتستان کیلئے اگلے مالی سال کیلئے گندم کی فراہمی کیلئے ٹینڈر ہوا ہے تاکہ خطے میں گندم کی کوئی قلت کا سامنا نہ ہو۔اجلاس میں کورونا کے سدباب کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات اور اخراجات پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ الحمدللہ کورونا ریکوری ریٹ دیگر صوبوں سے آگے ہے اور مثالی صوبہ رہا،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور SOP کو ہر حال میں مقدم رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں گندم اور پیٹرولیم مصنوعات کا کوئی بحران نہیں جو کہ ایک بہترین ٹیم ورک کا واضح ثبوت ہے۔اجلاس میں سینئر وزیر حاجی محمد اکبر تابان کی اہلیہ اور میجر ریٹائرڈ حسین شاہ کیلئے فاتحہ خوانی اور دیامر سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر جانباز خان اور ملک مسکین سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کیلئے دعا کی گئی۔