اموات
سینئر صحافی علی احمد کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئی

ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی علی احمد کی والدہ، محترمہ زریرہ بیگم قضائے الہی سےاسلام آباد میں انتقال کرگئی۔ ان کی عمر ۶۵ برس کے لگ بھگ تھی۔
مرحومہ کی وفات پر علاقہ بھر میں لوگوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے ان کی ایصال ثواب کے لئے دعائیں کی ہیں اور ان کی طویل سماجی خدمات کو سراہا ہے۔
علی احمد ہنزہ پریس کلب کے سابق صدر اور پاکستان ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے سینئرنائب صدر ہیں،جبکہ پامیر ٹائمز سمیت متعدد ملکی اور علاقائی میڈیا اداروں میں بھی ان کی خبریں تسلسل سے شائع ہوتی ہیں۔
لوا حقین میں علی احمد سمیت ان کے بہن بھائی اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔
مرحومہ کو آبائی گاوں گلمت گوجال میں کل سپرد خاک کیا جائے گا۔