تعلیم
گانچھے: گرلز ہائی سکول ڈغونی میں منظم طریقے سے نقل کروانے کاانکشاف، سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج
گانچھے (محمد علی عالم) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانی سنٹر گرلز ہائی سکول ڈغونی میں سپریڈنٹ کی سرپرستی میں نقل ہو رہی تھی۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی اکرام الحق نے چھاپہ مارا اورامتحان میں نقل کی سرپرستی کرنے والی سپر یڈنٹ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈپٹی کنڑولر امتحانات قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کو رپورٹ کر دی۔ ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر سپر یڈنٹ گرلز امتحانی سنٹر ڈغونی کے خلاف ومن پولیس اسٹیشن خپلو میں مقدمہ درج کر لی گئی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر کی گرلز امتحانی سنٹر میں کاروائی کی خبر سنتے ہی دیگر امتحانی مراکز میں بھی ہلچل مچ گئی اور اس طرح دیگر مراکز کے عملوں نے بھی اپنے بساط کے مطابق احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے سکولوں کے مین گیٹ بند کر کے ممکنا طور پر صرف ایک دروازے کا استعمال شروع کردیا ۔ تاکہ چھاپہ مار ٹیم امتحانی مرکز پہنچے تو ہال کے اندر داخل ہونے سے پہلے نقل کو چھپا سکے۔اب دیکھنایہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کامیاب ہوتے ہیں یا بوٹی مافیا کی چالیں ۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر درج بالا حکام کیا کاروائی کرتے اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔