گلگت بلتستان
صاف و شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لیے لائحہ عمل تیار ہے، الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
گلگت (نمائندہ پامیر تائمز) الیکشن کمشنر محمد اجمل بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن نے گھر گھر انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے لالحہ عمل تیار کیا ہے۔
منگل کے روز اُنہوں اپنے دفتر میں میڈیا نمایندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں نئے کمپوٹرایزووٹروں لسٹوں کی تیاری ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اوریکم ستمبر سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کاغذات روانہ کر دیے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ہوگا. اورحکومت اس مد میں انکی مالی معاونت کرے گی. اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار صاف و شفاف لسٹ تیار کی جائے گی۔ محکمہ نادرا کی تعاون سے گلگت بلتستان کے دور دارز علاقوں میں ووٹروں کی تصدیق کے لئے فنڈ حاصل کرنے کیلیے محکمہ فنانس کو لکھا گیا ہے اور یہ عمل انشا اللہ بہت جلد مکمل ہوگا.