گلگت بلتستان

تحصیل گوجال کے ہیڈکوارٹرز، گلمت میں تعمیرشدہ واحد واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند پڑا ہے

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گوجال (فرمان کریم بیگ) تحصیل گوجال کے ہیڈکوارٹر گاوں گلمت میں نصب واحد واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بندہے۔ سول ہسپتال کے سامنے اور ایف جی بوائزہائی سکول کے عقب میں تعمیر تحصیل گوجال کا واحد واٹر فلٹریشن پلانٹ ہے جوکئی عرصہ سے لاوارث حالت میں پڑا ہے۔ کئی سالوں سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پلانٹ میں نصب پمپس اور دیگر سامان سمت بجلی کا نظام خراب ہے۔
عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ اس واحدواٹر فلٹریشن پلانٹ کی طرف توجہ دے کر اس قابل استعمال بنایا جائے تاکہ قریب واقع ہسپتال کے اسٹاف، مریض، اساتذہ ، طلباء سمت راہگیراس سےمستفد ہوسکے۔
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button