تعلیم

پرائمری اساتذہ کے لئے جدید ٹائم اسکیل کا فوری نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا گیا تو پرائمری اساتذہ سڑکوں پر نکل آئیں گے

Apta Monogramچترال(بشیر حسین آزاد) آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر محمد آشرف خان،صوبائی نائب صدر مختار احمد،سینئر نائب صدر اول علی زمان،سینئر نائب صدر دوم احمد الدین،سیکرٹری فنانس شریف اللہ اور تحصیل چترال کے صدر حاجی عزیز الرحمن نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری اساتذہ کے لئے فوری طورپر جدید ٹائم اسکیل کا اعلامیہ جاری کیا جائے ۔APTAکے صوبائی قیادت کے فیصلوں کے مطابق اگر28فروری2015تک ٹائم اسکیل کا مطالبہ منظور نہ کیا گیا تو صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال کے پرائمری اساتذہ بھی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ چترال میں خواتین اساتذہ کو پالیسی کا بہانہ بناکر ان کے گھروں سے سینکڑوں کلومیٹر دور پہاڑی علاقوں میں ٹرانسفر کیا گیا جہاں ان اساتذہ کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے اور ان خواتین اساتذہ کے مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری طورپر ایڈجسمنٹ آرڈر منسوخ کردئے جائے۔اپنے بیان میں اُنہوں یہ مطالبہ کیا کہIMUکے منگھڑت رپورٹوں پر اساتذہ کے تنخواہوں سے کٹوٹی کا سلسلہ بند کیا جائے اور ساتھ ہیDMOسے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین اہلکاروں کو زنانہ اور مرد اہلکاروں کو مردانہ سکولوں میں مانٹرنگ کیلئے بھیجا جائے اگرIMUکے مرد اہلکاروں کو زنانہ سکولوں میں جانے کا سلسلہ بند نہ ہوا توAPTAچترال راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوگا۔اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری انتظامیہ کا ہے سیکورٹی کے بہانے اساتذہ کو ٹارچر کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button