صحت

داریل اور تانگیر میں لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

چلاس(چیف رپو رٹر) پی پی ایچ آئی دیامر کا ایک اور کارنامہ ضلع دیامر کے دور افتادہ علاقے داریل اور تانگیر میں لیڈی ڈاکٹرز تعینات کر دی گئیں ۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں کا پی پی ایچ آئی ضلع دیامر کو خراج تحسین ۔پی پی ایچ آئی ضلع دیامر دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہو لیات فراہم کر نے کیلئے کو شاں ہے ،اس سلسلے میں ضلع دیامر کے دور دراز علاقوں داریل اور تانگیر کے عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہو لیات فراہم کر نے کیلئے لیڈی میڈیکل آفیسر تعینات کر دی ہیں ۔لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی پر داریل اور تانگیر کے عوام نے انتہائی مسرت کا اظہار کر تے ہو ئے نگران وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریڑی ،وزیر صحت ،سیکریڑی صحت اور بالخصوص پی پی ایچ آئی دیامر کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی دور دراز علاقوں میں صحت کے حوالے سے بے پناہ خدمات ہیں ۔دور دراز ڈسپنسریوں میں عملہ اور ادوایات کی کمی نہیں ہے ۔جن پر اہلیان علاقہ ان کے مشکور ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button