تعلیمگلگت بلتستان

شگر: ہائی سکول تسر کا میٹرک کے امتحانات میں بلتستان لیول پر پہلی پوزیشن

شگر(عابد شگری) ہائی سکول تسر شگر نے ایک بار پھر اپنی برتری اور روایت برقرار رکھتے ہوئے میٹرک کے امتحان میں بلتستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ہائی سکول تسر سے امتحان میں شامل ہونے والے 41میں سے 39طلباء نے کامیابی حاصل کرکے مجموعی طور پر 95.2 فیصد کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کیمطابق ہائی سکول تسر شگر نے ایک بار پھر اپنی روایت اور برتری کو برقرار رکھتے ہوئے بلتستان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تسر ہائی سکول سے کل 41ریگولر طلباء میٹرک امتحان میں شریک ہوئے تھے جس میں 39طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ طاہر نے 832اورضامن نے 798ا2نمبرات حاصل کیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین اور طلباء نے کہا ہے کہ ہائی سکول تسر کو ایک سازش کے تحت ناکام بنانے کیلئے تعلیم دشمن عناصر نے سخت کوشش کی ۔ انہوں نے ہائی سکول تسر کے شفیق ہیڈ ماسٹر مہدی علی محمودی کا تبادلہ کرکے سکول کی نظام کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن اسکول کی اساتذہ نے سابق ہیڈ ماسٹر کی مشن کو جاری رکھتے ہوئے طلباء پر محنت جاری رکھا اور موجودہ رزلٹ ان عناصر کی ناکامی کی علامت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button