متفرق

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے زلزلہ کے دوران جان بحق ہونے والی خاتون اور زخمی والے شخص کے گھر والوں کو معاوضے کے چیک دے دئیے

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) حالیہ زلزلے میں جان بحق ہونے والی گنش کی خاتون ٹیچر خالدہ شاہین کے والد کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان الدین آفندی نے حکومت کی جانب سے 6لاکھ کا چیک پیش کی جبکہ زلزلے میں زخمی ہونے والے اعجاز ولد غلام ساکنہ گنش کی زوجہ کو بھی مبلغ ایک لاکھ روپوں کا چیک دیا گیا ۔
اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے اور اس شے بچنا انسان کے بس میں نہیں حالیہ زلزلے میں مرحومہ خالدہ شاہین کی ناگہانی موت ایک باقابل تلافی نقصان ہے جو نہ صرف سوگوار خاندان کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے بلکہ پورے علاقے کا نقصان ہے کیونکہ مرحومہ اپنے علاقے سے دور نگر میں قوم کی نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہی تھی قوم کو ایسی بیٹیوں پر ناز ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا لیکن قدرت کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کیے بنا کوئی چارہ نہیں اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اس سلسلے میں چھ لاکھ کا چیک مرحومہ کے ورثا کے حوالے کیا گیا ۔
تقسیم چیکس کے حوالے سے ڈی سی آفس میں منعقد تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شامل تھے پروگرام کے آخر میں اعلی نمبردار گنش اجلال حسین نے متاثرین کی بروقت امداد پر حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button