تعلیم

گونر فارم اور گیئس ویلی میں سکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری

چلاس(بیوروچیف)ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز امیر خان کا ہائی سکول گونر فارم اور مڈل سکول گیس ویلی پر چھاپے ،غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات ہیڈ ماسٹرز کی سرزنش کی۔اس موقع پر طلباء اور اساتذہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔بچے قوم کا مستقبل ہیں انکی تعلیم و تربیت اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔اساتذہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں خلوص نیت سے سر انجام دیں۔کوتاہی کے مرتکب ہیڈ ماسٹرز کی ایکسپلنیشن کی جائے گی اور غیر حاضر ٹیچرز کی تنخواہیں بند اور تبادلہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے میں محنت اور لگن سے کام لیں۔انکی تعلیمی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔طلباء درپیش مسائل کا ذکر کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے نوٹس پر ڈیوٹی میں حاضر ہونے والے اساتذہ کو آئندہ غیر حاضر نہ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ ان کے ساتھ نرمی نہیں کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button