سیاست

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ذریعے کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کریں گے، چیرمین کیپٹن (ر) سکندر

گلگت (پ۔ر) چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری و نیم سرکاری ادارے میں کرپشن ہر گز برداشت نہیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔سرکاری پیسہ عوام کے لئے آتا ہے کرپٹ آفیسران اس کو اپنی جاگیر نہ سمجھے۔ آنے والے دنوں میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ذریعے کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کیا ہے۔اجلاس میں کے کمیٹی کے ممبران ، پارلیمانی سیکریٹری پلاننگ فدا خان، ممبر قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز اور ممبر قانون ساز اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ شفیع خان نے بھی شرکت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا کردار کسی بھی جمہو ری نظام میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کو فعال بنا کر ہی سرکاری ٖفنڈزکے استعمال میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ دور حکومت نے پی اے سی کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے کرپشن عروج تک پہنچ گئی۔ اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ یہ بھاری ذمہ داری مجھے دی گئی ہے میں اس کو سنجیدہ لے کر کرپٹ عناصر کا گیرا تنگ کرونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو لکھا ہے کہ وہ اپنے آڈٹ رپورٹز اور آڈٹ پپیروں کے حوالے سے تمام تفصیلا ت ہمارے پاس جمع کرائیں۔ کچھ اداروں نے جمع کروائیں ہیں مگر ذیادہ تر نے ابھی تک جمع نہیں کرایا۔ تمام ادارے اپنے تفصیلات جلد جمع کرائیں تاکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی ان کا جائز ہ لے سکے گی۔آخر میں تمام کمیٹی ممبران اس با ت پر متفق ہوئے کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کو مزید فعال بنایا جائیگا اور اداروں میں ہو نے والی کرپشن کو سختی سے روکا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button