صحت

چلاس، تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

 چلاس(بیوروچیف)تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر ایم اے ایل سی کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبدالاحدتپ دق کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید مصطفی ،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر شہزاد اور محمود عالم سمیت محکمہ صحت کے ورکرز نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں شعوری بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ تپ دق ایک قابل علاج مرض ہے اس مرض کی علامات ظاہر ہونے پر تشخیص فوری طور پرقریبی مرکز صحت پر مفت طبی معائنہ کرواکر بروقت علاج کرنے کے لئے مفت ادویات حاصل کریں۔تاکہ مہلک بیماری سے معاشرہ محفوظ رہ سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button